ٹرمپ کے ٹیلیفون ٹیپ ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں ، ایف بی آئی
منگل 21 مارچ 2017 12:51
(جاری ہے)
امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں اور میڈیا نے امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے روسی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے بارے میں بات کہی تھی۔
لیکن روس امریکی انتخابات کو متاثر کرنے کے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے جبکہ مسٹر ٹرمپ اس طرح کی جانچ کو 'مکمل وچ ہنٹ' قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کرتے رہے ہیں۔رواں سال جنوری میں امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے خیال ظاہر کیا تھا کہ کریملین کے حمایت یافتہ ہیکرز نے سینیئر ڈیموکریٹ رہنماں کی ای میلز تک رسائی حاصل کر لی تھی اور بعض شرمسار کرنے والے میلز کو جاری کر دیا تھا تاکہ مسٹر ٹرمپ کی مسز کلنٹن کو شکست دینے مدد ہو۔دونوں ایجنسیوں کے سربراہوں کو وائٹ ہاس کی کمیٹی کے چیئرمین اور ریپبلیکن رہنما ڈیون نیونس اور ڈیموکریٹ کے ٹاپ اہلکار ایڈم سکف نے مدعو کیا ہے۔مسٹر نیونس نے اتوار کو دعوی کیا تھا کہ 'آج صبح تک جن چیزوں کو میں نے دیکھا ہے اس کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ روس اور ٹرمپ مہم کے درمیان ساز باز کے کوئی شواہد نہیں ہیں۔بہر حال مسٹر سکف نے کہا ہے کہ بہت سے مواد سے واقعاتی شہادت ملتی ہے کہ امریکی شہریوں نے ووٹ کو متاثر کرنے کے لیے روس کے ساتھ ساز باز کی۔انھوں نے کہا کہ میل جول کے واقعات شواہد ہیں، میرے خیال سے فریب کے براہ راست شواہد ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ شواہد اتنے ضرور ہیں کہ ان کی بنیاد پر جانچ کی جائے۔ٹرمپ کی انتظامیہ کے دو سینیئر اہلکار اٹارنی جنرل جیف سیشن اور قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیکل فلن کو اس معاملے میں پکڑا گیا ہے۔مسٹر سیشن نے خود کو ایف بی آئی کی جانچ سے علیحدہ کر لیا ہے۔ ان پر ڈیموکریٹس کی جانب سے یہ الزام ہے کہ انھوں نے جنوری میں حلف لینے کے باوجود جھوٹی گواہی دی اور کہا کہ 'روس کے ساتھ ان کا کوئی رابطہ نہیں تھا' لیکن بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ انھوں نے امریکہ میں روس کے سفیر سرگیئی کسلیاک سے انتخابی مہم کے دوران ملاقات کی تھی۔مسٹر فلن کو وائٹ ہاس سے گذشتہ ماہ اس وقت برخاست کر دیا گیا جب انھوں نے ماسکو کے سفیر سے گفتگو کے بارے وائٹ ہاس کو گمراہ کیا۔انھوں نے مبینہ طور پر امریکی پابندیوں پر بات کی تھی۔سوموار کو ہونے والی سماعت میں مسٹر ٹرمپ کے اس دعوے پر بھی روشنی پڑے گی کہ اوباما انتظامیہ نے انتخابی مہم کے دوران نیویارک میں قائم ٹرمپ ٹاور کے فون ٹیپ کروائے تھے۔اس بارے میں مسٹر ٹرمپ نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے اور سینیئر ریپبلکن اور ڈیموکریٹ رہنمائوں نے ان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.