انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز 8 مئی سے ہوگا

منگل 21 مارچ 2017 14:40

سرگودھا۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر ِانتظام انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2017؁ء کا آغاز 8 مئی سے ہوگا ۔اس سلسلہ میں بورڈ آف سرگودھا نے باقاعدہ طور پر ٹائم ٹیبل بھی جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انٹرمیڈیٹ پارٹ II کے امتحانات میں 8 مئی کو انگریزی‘ 10 مئی کو کیمسٹری‘ 15 مئی کو بیالوجی اور ریاضی کا پیپر ہوگا 17 مئی کو کمپیوٹر سائنس‘ 20 مئی کو معاشرتی علوم‘ 22 مئی کو اردو کا پیپر ہوگا جبکہ انٹرمیڈیٹ پارٹ I کے پیپرز کا آغاز 24 مئی کو ہوگا 24 مئی کو کیمسٹری‘ 27 مئی کو فزکس‘ 29 مئی کو انگریزی‘ 2 جون کو بیالوجی اور ریاضی‘ 5 جون کو اردو اور 6 جون کو اسلامیات کا پیپر ہوگا جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔