بجلی چوری اور لائن لاسز کے خاتمہ سمیت صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی فیسکو کی اولین ترجیح ہے، مدثر شیخ
منگل 21 مارچ 2017 14:41
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ جہاں فیسکو اپنے صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی کے ضمن میں ہمہ وقت کوشاں ہے اسی طرح صارفین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا فیسکو کے بقایا جات اور بجلی کے بل فوری طور پر ادا کر دیں تاکہ وسائل میں اضافہ کی صورت میں فیسکو ڈسٹری بیوشن سسٹم میں بھی مزید بہتری لانا ممکن ہو سکے۔
انہوںنے کہاکہ وفاقی وزیر پانی و بجلی اور چیف ایگزیکٹو فیسکو کے احکامات کی روشنی میں آپریشن سٹاف کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ نا دہندگان کو فوری طور پر اپنے واجبات اور بقایاجات جمع کروانے کی ترغیب دیں بصورت دیگر نا دہندگان کے کنکشنز کو فوری طور پر منقطع کر دیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ فیسکو کے حکام بالا کی جانب سے یہ بھی ہدائت کی گئی ہے کہ نا دہندگی کی صورت میں کسی امتیاز کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور تما م نادہندگان کے خلاف ایک جیسی کاروائی عمل میں لائی جائے خواہ اس ڈیفالٹر کا تعلق سرکاری ، نیم سرکاری ، نجی ادارہ سے ہو یا وہ عام صارف ہو۔انہوںنے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف بھی مزید منظم ، مربوط کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد بجلی چوری کی حوصلہ شکنی اور لائن لاسز کا خاتمہ ہے۔انہوںنے کہاکہ بجلی چوری کے مکروہ جرم میں معاونت کرنے والے فیسکو ملازمین کو بھی کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ فیسکو کے افسران و اہلکاران کی کوششوں کے نتیجہ میں موبائل میٹر ریڈنگ کی شرح درستگی 99فیصد سے بھی زائد ہو گئی ہے جسے جلد 100فیصد تک کر دیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ جہاں ریکوری بڑھانے اور لائن لاسز میں کمی کیلئے مسلسل اقدامات جاری ہیں وہیں ایسی جگہوں پر جہاں نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب کی ضرورت ہے وہاں نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور سسٹم کی اپ گریڈیشن کیلئے بھی عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.