باجوڑایجنسی میں پاسپورٹ دفتر بہت جلد بحال کیاجائیگا، رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان

منگل 21 مارچ 2017 21:15

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2017ء) باجوڑایجنسی سے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے کہا ہے کہ باجوڑایجنسی میں پاسپورٹ دفتر بہت جلد بحال کیاجائیگا اور اس کے لئے سامان باجوڑایجنسی پہنچ گیاہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

شہاب الدین خان نے کہا کہ بہت جلد ہی پاسپورٹ دفتر فعال بنایاجائیگا اور اس کیلئے تمام تر سامان باجوڑایجنسی پہنچ گیاہے ۔ انہوں نے کہ باجوڑایجنسی میں پاسپورٹ دفتر بند ہونے کے باعث ایجنسی کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا تھا اور ایجنسی کے عوام پاسپورٹ بنانے کیلئے تیمرگرہ جانے پر مجبور ہیں ۔یادرہے کہ باجوڑایجنسی میں فوجی آپریشن 2008؁ء کے دوران پاسپورٹ دفتر بند کیاگیاتھا ۔