مریم نواز شریف کی چھوٹی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی 13 ویں سالگرہ ، تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف‘ کیپٹن (ر) صفدر اور دیگر کی شرکت، کیک کاٹا گیا ، سوشل میڈیا پر تصاویر بھی جاری ، ہزاروں افراد کا اظہار پسندیدگی ، نیک خواہشات کا اظہار
میرے ابو مانو کے ساتھ ، جو شخص اپنے خاندان کے ساتھ بھی سچا اور تمام رشتوں کے ساتھ بھی سچا ہے، الحمد للہ کیا شخصیت ہے، مریم نواز کے وزیراعظم کے حوالے سے ریمارکس ، نوازشریف تصاویر میں ماہ نور کے ساتھ دعا مانگتے نظر آئے
منگل 21 مارچ 2017 22:14
(جاری ہے)
اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف ‘ مریم نواز شریف ‘ کیپٹن (ر) محمد صفدر ‘ ماہ نور کی سہیلیوں اور خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔
وزیر اعظم نے اس چھوٹی نواسی کو سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کی درازی عمر کیلئے دعا کی۔ مریم نواز شریف نے سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی جاری کیں جس میں سارے خاندان کے افراد خوشی سے تقریب مناتے ہوئے نظر آئے۔ وزیر اعظم ماہ نور کی سالگرہ پر تالیاںبجاتے رہے۔ مریم نواز اور کیپٹن صفدر بھی اپنی بیٹی کو پیار کرتے نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر مریم نواز نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ میرے اور اور میری مانو کے ساتھ اس کی 13 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو شخص اپنے خاندان کے ساتھ سچا ہے وہ تمام رشتوں کے ساتھ سچا ہے۔ مریم نواز شریف کی ٹویٹ کی گئی ایک تصویر جس میں وزیر اعظم ماہ نور کے ہمراہ دعا مانگتے نظر آ رہے ہیں لکھا ہے کہ’’ابو‘‘ کیک کاتنے سے پہلے مانو اور اس کی سہیلیوں کو دعا دے رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ الحمد للہ وہ کیا شخصیت ہیں۔ ماہ نور صفدر کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور ہزاروں افراد نے ان پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا اور چھوٹی ماہ نور کو سالگرہ پر مبارکباد دیں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ …(رانا)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.