پاکستان میں معدنی دولت کی فراوانی ہے، سہولیات کے فقدان کے باعث ہم اس دولت سے فائدہ نہیں اٹھا رہے
پروفیسر ڈاکٹر قاسم جان کا ایبٹ آباد یونیورسٹی میں شعبہ ارضیات کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار سے خطاب
منگل 21 مارچ 2017 22:42
(جاری ہے)
ڈاکٹر قاسم جان اس ایک روزہ سیمینار کے دوران گیسٹ آف آنر بھی تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر قاسم جان کے لیکچر کا موضوع ’’پاکستان میں معدنی وسائل کی تلاش‘‘ تھا۔
قبل ازیں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر جاوید اقبال نے شرکاء کو ڈیپارٹمنٹ کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ تقریب سے اپنے خطاب کے دوران وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے پروفیسر ڈاکٹر قاسم جان سمیت دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر قاسم جان شعبہ ارضیات میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ان کے آج کے لیکچر سے طلبہ کو شعبہ ارضیات اور پاکستان میں معدنیات کے حوالہ سے سیر حاصل معلومات میسر آئیں گی۔ پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ موجودہ دور کے معیار تعلیم نے ہماری نئی نسل کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، اس نظام تعلیم نے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے کتاب کا تصور بالکل ختم کر کے تحقیق اور پڑھائی کو صرف انٹرنیٹ تک محدود کر دیا ہے، دنیا ایک گلوبل ویلج بن گئی ہے، ہمارا مقابلہ آج پوری دنیا سے ہے لیکن کمزور نظام تعلیم کی وجہ سے ہم بہت پیچھے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ ہمیں اعلیٰ تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے تب جاکر ہم دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل سکتے ہیں۔ انہوں نے سیمینار کے بہترین انعقاد پر شعبہ ارضیات کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.