حکومت توہین رسالتؐ کے مجرموں کی سرپرستی کررہی ہے ، میں نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے بل میں تین ترامیم پیش کی تھیں جو مسترد کر دی گئیں ، آج اپوزیشن کا راگ الاپنے والی سیاسی جماعتوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا
عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو
منگل 21 مارچ 2017 22:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج پارلیمنٹ میں پھر سے مک مکا ہوگیا ، عمران خان اور پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن کے بڑے بڑے دعویدار آج نوازشریف کے پیچھے کھڑے ہو گئے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے آج تین ترامیم پیش کی تھیں جن میں توہین رسالتؐ کے مجرموں ، قوم کا پیسہ لوٹنے والوں اور ملکی سلامتی کے خلاف کام کرنے والوں کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم میری تینوں ترامیم مسترد کر دی گئیں ،ثابت ہوا کہ حکومت توہین رسالتؐ کے مجرموں کی پشت پناہی کررہی ہے ،اگر توہین رسالتؐ کے مقدمات فوجی عدالتوں میں بجھوائے جائیں تو دہشت گردی ختم ہو جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ یہودی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ، جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی مذہب کے نام پر ڈرامے بازی کرتی ہے ، آج ان دونوں جماعتوں کا کچا چٹھا کھل گیا ہے ،دونوں جماعتوں کی ترامیم مسترد ہوئیں پھر بھی انہوں نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا ، آج شیخ رشید کو بھی کہا کہ آپ نے بھی نوازشریف کے ساتھ مک مکا کرلیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردوں کے سہولت کار بچ گئے تو ملٹری کورٹس کا کیا فائدہ ، اس بل میں دہشت گردوں کے مالی مددگاروں کو بچایا گیا ۔(ار+ن م)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.