پوری قوم 23 مارچ کو یوم پاکستان بھرپور جوش و جذبے سے منائے گی،برجیس طاہر
پاکستان کی معاشی ترقی سے متعلق پوری دُنیا معترف ہو چکی ہے، تاریخ کے ان شاندارلمحات سے فائدہ اٹھا کر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی نئی بلندیوںتک لے جانے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت اور عوام ان کامیابیوں کو محفوظ کریں وفاقی وزیربرائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر کا تقریب سے خطاب
بدھ 22 مارچ 2017 16:18
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات اور بلوچستان کے وہ نو گوایریا جن میں2013 ء سے قبل جانے کا کوئی تصور نہیں کر سکتا تھا آج خوش آئند بات یہ ہے کہ ان علاقوں میں نہ صرف معمول کی زندگی کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کی صورت حال میں خاطرخواہ بہتری آئی ہے بلکہ آج ان علاقوں میں سڑکوں کے نئے نیٹ ورکس اور تعلیم وصحت کی فراہمی کے لیے سکول ،کالجزز اور ہسپتالوں کا بھی افتتاح کیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ شمالی و جنوبی وزیر ستان میں آج کھیلوں کے میدان آباد ہو چکے ہیں اور بازاروں کی رونقیں بحال ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام اکائیاں اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کر رہے ہیں اور تمام اہم قومی ایشوز پر پاکستان کی تمام اکائیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی قیادت میں باہمی اتفاق پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محمدنواز شریف کی قیادت کے باعث آج پوری دُنیا میں پاکستان سے متعلق اچھی اچھی خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں اور پاکستان کی معاشی ترقی سے متعلق پوری دُنیا معترف ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کے ان شاندارلمحات سے فائدہ اٹھا کر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی نئی بلندیوںتک لے جانے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت اور عوام ان کامیابیوں کو Secureکریں اور سی پیک سمیت ملک میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے آپس میں بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں تاکہ پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کا عملی پاکستان بنایا جاسکے۔ اس موقع پر برنالہ تحصیل صفدر آباد سے تعلق رکھنے والے اہم مقامی سیاسی قائدین نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا بھی اعلان کیا اور محمدنوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کابھی اظہار کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.