حکومت پنجاب کسانوں اور کاشتکاروں کی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات کررہی ہے، ضلع اٹک کے کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل اور ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی،صوبائی وزیر زراعت محمد نعیم اختر خان بھابھہ کاڈی سی آفس اٹک میں ایک اہم اجلاس سے خطاب
بدھ 22 مارچ 2017 17:04
(جاری ہے)
بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع اٹک میں ای کریڈٹ سکیم کے تحت اب تک دو ہزار آٹھ سو چودہ کسانوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے ۔ اس کے علاوہ مجموعی طور پر ضلع اٹک پندرہ ہزار نوسو چھتیس کسانوں کو رجسٹرڈ کیا جاچکا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت پنجاب محمد نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے اور حکومت پنجاب اس حقیقت سے پوری طرح آگاہ ہے ۔
اسی لیے کسانوں اور کاشتکاروں کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات عمل میں لارہی ہے۔ جو انقلابی اقدامات حکومت پنجاب نے کیے ان میں سو ارب روپے کے بلا سود قرضے ،سو ارب روپے کے کسان پیکج کا اعلان اس کے علاوہ کھادوں پر سبسڈی، کسان کارڈ کا اجراء ،سمارٹ موبائل کی فراہمی اور اس کے ذریعے آگاہی کی مہم کے علاوہ دیگر کئی انقلابی اقدامات شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلا سود قرضوں کی فراہمی کے ذریعے شرعی خدمت کو شعار بنایا جارہا ہے۔اس کے علاوہ محکمہ زراعت میں جو کمی موجود ہے اس کو دور کیا جارہا ہے ۔ کسانوں اور کاشتکاروں کے لیے جدید ترین مشینری خریدی جارہی ہے اور انہیں کاشتکاری کے جدید طریقوں سے روشنا س کرایا جارہا ہے۔ گندم کا بیج مفت فراہم کیا جارہا ہے اور بہتر کاشت کے لیے ڈرپ ایریگیشن کا نظام بھی وضع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں اور کاشتکاروں کی سہولت کے لیے جدید ترین سولر ٹیوب ویل فراہم کیے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ بجلی پر چلنے والے ٹیوب ویلوں کے بجلی کے بلوں میں فی یونٹ کے حساب سے کمی لائی جارہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کسان کمشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں مکمل لائحہ عمل مرتب کرکے کسانوں کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ صوبائی وزیر زراعت محمد نعیم اختر خان بھابھہ نے کہا کہ کسان کمیشن کی نگرانی وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کریں گے اور انہیں کسانوں کی بہتری کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا جائے گا۔ صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ ضلع اٹک کے کسانوں اور کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں موجود کسانوں اور کاشتکاروں نے صوبائی وزیر زراعت کو ضلع میں جاری زرعی مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اور اپنی تجاویز پیش کیں ۔صوبائی وزیر نے انہیں یقین دھانی کروائی کہ ان کے تمام مسائل ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملک کر حل کیے جائیںگے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.