پاکستان کے سوئٹزر لینڈ سوات کو دوبارہ سیاحوں کا مرکز بنائیں گے‘چوہدری عبدالغفو ر خان
بدھ 22 مارچ 2017 19:04
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ سوات میں موجود پاکستان آسٹرین انسٹی ٹیوٹ آف ٹوررازم اینڈ ہوٹل منیجمنٹ سے تربیت پانے والے افراد ملک میں سیاحت کے شعبے کا وقار بلند کر رہے ہیں ۔
پی ٹی ڈی سی کے اس علاقے میں تین موٹلز اور ایک ریسٹورینٹ ہیں جو کہ چکدرہ، سیدو شریف، میاندم اور کالام کے مقامات پر واقع ہیں ۔ یہ موٹلز اس وقت سیاحت کی ترقی و فروغ کیلئے قائم کیے گئے جب ان علاقوں میں پرائیوٹ سیکٹر سرمایہ کاری میں ہچکچاہٹ کا شکار تھا۔ پی ٹی ڈی سی کی یہ سہولیات گزشتہ کئی دہائیوں سے سیاحوں کا اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ چوہدری غفور نے کہا کہ سوات میں سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر موجودہ موٹلز میں پری فیبریکیٹڈ کمروں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ نئے علاقوں میں بھی نئی سہولیات قائم کی جائیں گی جس کے لئے زمین لیز پر حاصل کی جائے گی۔ پی آئی اے نے سیدو شریف ائیر پورٹ پر فلائٹس کی بحالی پر غور شروع کر دیا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی سوات کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا جائے گا ۔ایم ڈی نے ہدایت کی کہ یومِ پاکستان کے موقع پر واہگہ سمیت تمام پی ٹی ڈی سی موٹلز میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی جائیں جہاں علاقے کی نمایاں شخصیات کو بطور مہمان ِ خصوصی مدعو کیا جائے۔ ناظم اعلیٰ سوات محمد علی نے کہا کہ ملک بھر میں خصوصاً سوات میں سیاحت کی ترقی کیلئے پی ٹی ڈی سی کا کردار قابل ستائش ہے جس نے قومی ادارہ ہوتے ہوئے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھایا ہے۔ انہوں نے پی ٹی ڈی سی کو سیاحتی پراجیکٹس شروع کرنے کیلئے ضلعی حکومت کی جانب سے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کروائی۔مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.