پشاور میں ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائیں،قائم مقام آئی جی پی
بدھ 22 مارچ 2017 23:21
(جاری ہے)
قائمقام آئی جی پی نے کہا کہ بے ہنگم ٹریفک ، ٹریفک قوانین سے لاعلمی ، قانونی دھجیاں اُڑانا ، شاہراہوں پر ناخواندہ ڈرائیوروں کی من مانیاں ، غیر قانونی بس اڈوں کی بھر مار اور سڑکوں کے کنارے غیر قانونی کھوکے اور رکشوں اور ویگنوں کو دھڑا دھڑ پرمٹس جاری کرنے سے بالخصوص پشاور میں ٹریفک کا مسئلہ انتہائی گھمبیر شکل اختیار کر چکا ہے۔
قائمقام آئی جی پی نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک ویژن ،نصب العین، بنیادی اقدار ، لائحہ عمل ، مقاصد ، طویل المیعاد، وسطی مدت اور قلیل المیعاد مدت کی پالیسی وضع کرکے انہیں جلد از جلد رپورٹ پیش کریں۔ اور ساتھ ساتھ ان مقاصد کے حصول کے لیے ٹائم فریم بھی مقرر کریں۔انہوں نے ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈروں سے مشورہ لیکر پالیسی وضع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ایس ایس پی ٹریفک کو مزید ہدایت کی گئی کہ وہ پشاور میں غیر قانونی آڈوں کے خلاف مرحلہ وار مہم شروع کریں اور غیر قانونی اڈوں کو فی الفور ہٹانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائیں۔ قائمقام آئی جی پی نے شرکاء کو ٹریفک کو رواں دواں رکھنے میں حائل روکاٹوں اور مشکلات کی نشاندہی کرنے اور اسے دور کرنے کے لیے لائحہ عمل بنانے کی بھی ہدایت کی۔ ٹریفک حکام کوٹریفک نظام میں بہتری لانے اور اُسے عوامی اُمنگوں کے مطابق بنانے کے لیے اپنا ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کے قیام کے لیے کوششیں تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ شرکاء کو ٹریفک وارڈن منیجمنٹ کے لیے حال ہی میں بھرتی شدہ عملے کو فوری طور پر ٹریننگ بھیجنے، ڈرائیونگ کے حصول کے لیے ٹیسٹ کو مزید سخت کرکے لازمی بنانے اور ہر ضلع کی سطح پر ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کے قیام کے لیے لائحہ عمل بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔قبل ازیں قائمقام آئی جی پی کو بتایا گیا کہ پشاور میں ٹریفک کے نظام کو ہر وقت رواں دواں رکھنے کے لیے 135 ٹریفک کیمروں کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ جسمیں اب تک 93 کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.