پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اسلام آباد میںبین الصوبائی زرعی تحقیقاتی رابطہ کمیٹی کی7ویں اجلاس کا انعقاد

جمعرات 23 مارچ 2017 13:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اسلام آباد میںبین الصوبائی زرعی تحقیقاتی رابطہ کمیٹی کی7ویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔یہ کمیٹی چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان کی نمائندگی کرتی ہے۔ اجلاس میں وائس چانسلرز،زرعی سائنسدان،پالیسی میکر،کونسل کے ٹینکیکل ممبر،صوبائی تحقیقی اداروں کے نمائندگان،چیف پلاننگ آفیسراور لائیو سٹاک محکمہ کے ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت چئیرمین پی اے آر سی، ڈاکٹر یوسف ظفر (تمغہ امتیاز) نے کی۔ انہوں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ایک صوبائی زرعی تحقیقی ادارہ ہونے کی وجہ سے پی اے آر کو تحقیقی اور پلاننگ کے شعبہ جات میں ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرنی ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اجلاس زرعی تحقیق کو بہتر طور پر جاننے اور علوم کو کسانوں تک پہنچانے اور تحقیق سے خاطر خواہ فائدہ اُٹھانے ،اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہتر پالیسی وضع کرنے میں انتہائی مددگار اور معاون ثابت ہوتے ہیں۔

اس موقع پر کمیٹی کے ممبران نے زرعی تحقیق کی جاری شدہ سرگرمیوں ،تحقیقی پالیسی اور مسائل کا جائزہ لیا اور ملکی زرعی تحقیق کے لیے ترجیحات کو متعین کیا۔ کمیٹی کے اس بات پر زور دیا کہ پی اے آر سی ،زرعی تحقیق اداروں کے ساتھ ملکر جدید علوم کو کسان کی دہلیز تک پہنچانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ صوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ صوبائی اداروں کے ممبران ہر صورت اس کمیٹی میں شرکت کریں تا کہ خوراک کے تحفظ ، بائیو انرجی اور غریب نواز اقتصادی پا لیسیاں بنائی جا سکیں۔ مستقبل کے لیے پا لیسیوں کو وضع کرنے کے ساتھ ساتھ ملکر کام کرنے پر زور دیا گیا اور ملک کی بہتری کے لیے عزم کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :