طالبات میں ہنرمندی کی صلاحیتوں کواجاگر کرنے کیلئے ویمن انٹر پرینوورشپ مقابلہ کاانعقاد

جمعرات 23 مارچ 2017 19:16

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق جہلم میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے طالبات میں ہنرمندی کی صلاحیتوں کواجاگر کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے وومن انٹر پرینوورشپ مقابلہ 2017 پریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ راجہ محمد انور کی زیر صدارت منعقد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے بطور مہمان خصوصی نمائش میں لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا اور بچیوں کی ہنر مندی کو خوب سراہا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بچوں کی دن رات محنت رنگ لائی ہے اور قوم کے معماروں نے اپنی صلاحیتوں کو انتہائی خوبصورت انداز سے پیش کر کے یہ بات ثابت کر دی ہے کے خواتین ہر گز مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔ اس طرح کے مقابلوں سے انفارمیشن اور انٹر ٹینمنٹ کو فروغ ملتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے بچوں میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کیے ۔