سعودی شخص نے اپنی بیٹی کی قاتل انڈونیشیا کی گھریلو ملازمہ کو معاف کردیا

جمعہ 24 مارچ 2017 17:41

سعودی شخص نے اپنی بیٹی کی قاتل انڈونیشیا کی گھریلو ملازمہ کو معاف کردیا
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2017ء):۔سعودی عرب کے رہائشی غالب ناصر الحمری البلاوی نے اپنی گیارہ ماہ کی بچی کی قاتلہ انڈونیشیا کی گھریلو ملازمہ کو معاف کردیا۔ العریبہ کے مطابق اس موقع پر بچی کے والد کا کہنا تھا کہ ”اس کی سزا میری بچی کو واپس نہیں لاسکتی ہے۔ اللہ معاف کرنے کا حکم دیتا ہے جب کہ میرے والدین نے بھی یہ ہی سیکھایا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ ابھی جوان ہے ، اس کو سزا دینے سے میری بچی واپس نہیں آسکتی۔ اس بچی کے بعد اللہ نے مجھے5 بچے دیے ہیں“۔اس کی معافی کے بعد سعودی حکام نے انڈونیشیا کی ملازمہ کورہاکردیا ہے ۔ واضح رہے کہ  اس گھریلو ملازمہ نے 11 ماہ کی بچی کو والدین کی غیر موجودگی میں سات سال قبل گلا گھونٹ کر قتل کیا تھااور وہ تب سے اس جرم کی سزا جیل میں کاٹ رہی تھی۔