یوکرین کے اسلحہ ڈپو میں دھماکوں سے پورا علاقہ لرز اٹھا

اسلحہ ڈپو میں دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن 20 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا

جمعہ 24 مارچ 2017 19:27

یوکرین کے اسلحہ ڈپو میں دھماکوں سے پورا علاقہ لرز اٹھا
کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) یوکرین کے علاقے خرکیف میں اسلحہ ڈپو میں دھماکوں سے علاقہ لرز اٹھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین کے علاقے خرکیف کے قریب بالکلیا اڈے میں اسلحے کا بڑا ذخیرہ موجود تھا کہ اچانک ڈپو میں روز دار دھماکے ہونا شروع ہو گئے جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔

(جاری ہے)

اسلحہ ڈپو سے تقریباً 100 کلو میٹر کے فاصلے پر یوکرین کی افواج کی روسی نواز علیحدگی پسندوں سے لڑائی جاری ہے اور اسلحہ ڈپو سے ہتھیار جنگ زرہ علاقوں میں سرکاری افواج کے یونٹس کو پہنچائے جاتے تھے۔

ڈپو میں میزائلوں اور توپ خانے سمیت ہزاروں ٹن گولہ بارود موجود تھا جس کے باعث 20 ہزار کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ ڈپو میں ہونے والا دھماکے تخریب کاری کا نتیجہ بھی ہو سکتے ہیں اس لئے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :