ْہری پور پریس کلب کی چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر محمد طلحہ محمود سے اظہار تشکر کی قرارداد

جمعہ 24 مارچ 2017 21:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) ہری پور پریس کلب کے ممبران نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ سینیٹر محمد طلحہ محمود سے اظہار تشکر کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور پریس کلب اور یونین آف جر نلسٹس ہری پور کا مشترکہ اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا جس میں دونوں ہائوسز کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری عرفان مبارک نے یونین کی تقریب حلف برداری کے موقع پر یونین کیلئے کیش گرانٹ کے علاوہ یو پی ایس بیٹریز کے مکمل سیٹ کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے پر چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ سینیٹر طلحہ محمود کے شکریہ کی قرارداد پیش پیش کی۔ اس ضمن میں جنرل سیکرٹری پریس کلب ملک فیصل اقبال کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔

شرکاء اجلاس نے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے ہمیشہ ہری پور کی تعمیر و ترقی اور ہر شعبہ ہائے زندگی کی فلاح و بہبود کیلئے گرانقدر و بے لوث خدمات سرانجام دی ہیں جس پر پورے ہری پور کی طرح ہری پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :