2016-17کے پی ایس ڈی پی میں صوبے میںکل2250سے زائد اسکیمات ہیں جن میں 1257 جاری اور 1047 نئی اسکمیات شامل ہیں ،بلوچستان میں 97فیصد نئی اسکیمات کی منظوری ہوچکی ہے،تعلیم زراعت اور سڑکوں کی تعمیر آئندہ بجٹ کی ترجیحات میں شامل ہوں گی،
ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات بلوچستان ڈاکٹرعمر بابرکاپریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 24 مارچ 2017 22:35
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہوںنے جمعہ کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات ڈاکٹر حامد اچکزئی ، مشیر اطلاعات سردار ضابڑیچ ، سیکرٹری خزانہ بلوچستان اکبر حسین درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات بلوچستان ڈاکٹرعمر بابر نے کہا ہے کہ کوئٹہ کو کچھی کینال سے پانی فراہم کرنے کیلئے 272کلو میٹر کے طویل فاصلے پر منصوبے کی فزیبلٹی پر کام کیا جا رہاہے منصوبے کی کل لاگت میں سے دس ارب روپے موجودہ بجٹ میں رکھے گئے ہیں جبکہ کوئٹہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کیلئے دو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جن کے تحت کوئٹہ کچلاک،سریاب دشت سپیزنڈ میں منصوبے کے لئے چینی کمپنی نے سروے شروع کردیا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں تمام بڑے منصوبوں پر غیر ملکی اچھی شہرت کی حامل کمپنیوں سے کام کر وار ہے ہیں تاکہ صوبے کے عوام کا پیسہ ضائع نہ ہوں اور ساتھ ہی ہم نے اتنی رقم بجٹ میں رکھی ہے کہ وہ ایک سا ل کے اندر خرچ ہوجائے۔ انہوںنے کہاکہ صوبے کا بجٹ تین اہم حصوںجن میں زراعت تعلیم اور سڑکوں کی تعمیر شامل ہیں میں سب سے زیادہ خرچ ہوتا ہے بلوچستان کی 70فیصد آبادی زراعت سے منسلک ہے ان کے لئے پانی کی ترسیل میں سب سے زیادہ جبکہ دوسرے نمبر پر سڑکوں کی تعمیر تاکہ لوگوں کی اشیاء مارکیٹ تک پہنچ سکے اور تیسرے نمبر پر تعلیم جس پر کل 23فیصد بجٹ خرچ ہورہاہے آئندہ بجٹ میں بھی انہی ترجیحات کو شامل رکھا جا ئے گا۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.