موصل میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن ، شہریوں کا وحشیانہ قتل عام، تازہ لڑائی کے دوران 500 عام شہری قتل
جوڈیشل کونسل نے شہر کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے اور شہریوں کے وحشیانہ قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا
ہفتہ 25 مارچ 2017 15:07
(جاری ہے)
کونسل نے مغربی موصل میں داعش کے خلاف جاری آپریشن میں حکمت عملی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم گذشتہ دو دنوں سے شہری دفاع کے عملے کے ذریعے متاثرین تک رسائی کا مطالبہ کررہے ہیں مگرہمارے مطالبات پر کان نہیں دھرے گئے۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب عالمی اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے دو روز پیشتر نیو موصل میں تین رہائشی عمارتوں پر بم باری کرکے 230 خواتین اور بچوں کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔درایں اثنا عراقی عسکری عہدیداروں نے مغربی موصل میں ساحل سمندر کے دائیں طرف فوجی کارروائی روکنے کا اعلان کیا ہے۔ عراقی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ وہ داعش کے خلاف ایک نئے حملے کی تیاری کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسی جنگی حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے تاکہ عام شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز مغربی موصل سے دو سو ساٹھ عام شہریوں کو قتل کیا گیا ہے۔ ان میں بیشتر شہری مکانات کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہوئے ہیں۔عراقی فوج کی کوئک رسپانس فورس کے ترجمان کیپٹن عبدالامیر المحمداوی نے بتایا کہ فوجی کارروائی عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ آنے والے چند روز میں دوبارہ فوجی آپریشن شروع کردیا جائے گا۔عراقی وفاقی پولیس کی طرف سے انکشاف کیا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز داعش کے خلاف جنگ کے لیے نئی حکمت عملی کے تحت گوریلا آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔عراقی انسانی حقوق آبزرویٹری کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ شہری دفاع کے عملے نے حالیہ ایام کے دوران 500 عام شہریوں کی لاشیں ملبے سے نکالی ہیں۔آبزرویٹری کے ایک عہدیدار نے الحدث ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نیو موصل، وادی العین، رجم حدید، جامع فتحی العلی اور الیرموک کالونی میں سڑکیں اور گلیاں لاشوں سے بھری پڑی ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ عالمی اتحادیوں کا خیال ہے کہ مغربی موصل میں شہریوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دار داعش ہے جس نے شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہوئے سیکڑوں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
-
فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنائینگے،چین،فرانس
-
چار سو خواتین سے جنسی زیادتی کرنیوالابھارتی سیاستدان جرمنی فرار
-
امریکی فوجی روس میں چوری کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.