زمین پر 25کروڑ سال پرانا دور واپس آ رہا ہے۔ سب کچھ ختم ہو سکتا ہے

ہفتہ 25 مارچ 2017 23:34

زمین پر 25کروڑ سال  پرانا دور واپس آ رہا ہے۔ سب کچھ ختم ہو سکتا ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے 25 کروڑ سال پرانا دور جسے apocalypse کہا جاتا ہے ، واپس آ سکتا ہے۔اس دور میں زمین پر موجود جانداروں کی 90 فیصد اقسام ختم ہو گئیں تھیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کروڑوں سال پہلے ہونے والا یہ واقعہ پھر دوبارہ ہو سکتا ہے۔تحقیق کے مطابق جس وقت یہ واقعہ ہوا اس وقت زمین کا اوسط درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر چلا گیا تھا جبکہ آج کل زمین کا اوسط درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگلے دس سالوں میں درجہ حرارت میں سنگین تبدیلیاں ہو سکتیں ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کروڑوں سال پہلے آتش فشانی دھماکوں کی وجہ سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑی مقدار ہوا میں شامل ہو گئی تھی ۔ اس کی وجہ سے درجہ حرارت 8 سینٹی گریڈ سے بڑھ کر 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا۔

(جاری ہے)

اسی وجہ سے پھر سمندر کی سطح کی سطح کے نیچے موجود میتھین گیس پگھلنے لگی۔

جو گرمی کے حد سے زیادہ بڑھنے کا باعث بنی اور اس نے apocalypse کی شکل اختیار کرلی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اب بھی کروڑوں سال پہلے والی صورت حال بن رہی ہے۔گلوبل وارمنگ، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث قطب شمالی کے نیچے جمی میتھین گیس پگھل سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر میتھین کے ذخائر کا آٹھ فیصد یعنی 50 گیگا ٹن خارج ہو گیا تو درجہ حرارت میں 0.6 سینٹی گریڈ کا اضافہ ہو جائے گا۔