سرگودھا ،سیف سٹی پروگرام کے تحت پنجا ب بھر میں چلنے والی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کا فیصلہ

کار کی نمبر پلیٹ کی چوڑائی 3.25ملی میٹر اور لمبائی152ملی میٹر ہوگی

اتوار 26 مارچ 2017 18:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء)سیف سٹی پروگرام کے تحت سرگودھا سمیت پنجا ب بھر میں چلنے والی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

کار کی نمبر پلیٹ کی چوڑائی 3.25ملی میٹر اور لمبائی152ملی میٹر ‘موٹرسائیکل اور رکشہ کی نمبر پلیٹس برابر چوڑائی 220ملی میٹر اور لمبائی150ملی میٹر ہوگی ۔محکمانہ ذرائع کے مطابق ڈی جی ایکسائز نے مستقبل میں سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں یکسا ں نمبر والی پلیٹس جاری کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں اور یونیورسل نمبر پیلٹ تین الفاظ اور تین نمبر پر مشتمل ہوگی جا کا ڈیزائن سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے تیا ر کیا جائے گا