حافظ نعیم الرحمن کا31مارچ کو کے الیکٹرک کے خلاف دھرنے کی تیاریوں کا جائزہ اور ہدایات
جماعت اسلامی شہر بھر میں یکم اپریل سے شہری مسائل کے حل کے حوالے سے رابطہ عوام مہم کا آغاز کرے گی
اتوار 26 مارچ 2017 21:10
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کراچی کے تحت اتوار کے روز ادارہ نور حق میں 31مارچ کو شاہراہ فیصل پر ہونے والے دھرنے کی تیاریوں اور جائزے کے حوالے سے پانچوں اضلاع و زونز کے ذمہ داران کے خصوصی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اجلاس سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ، سکریٹری کراچی عبد الوہاب نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر امراء اضلاع عبد الرزاق خان ، یونس بارائی ، عبد الجمیل ، عبد الرشید ، منعم ظفر خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہاکہ کے الیکٹرک ٹیکس چور ادارہ ہے ۔ ڈبل بنک چارجزاور میٹر رینٹ کے نام پرکراچی کے عوام سے اربوں روپے وصول کیے جاچکے ہیں ۔ کے الیکٹرک کو جو سبسیڈی دی جاتی ہے وہ عوام کو نہیں ملتی اس کا فائدہ کے الیکٹرک کو پہنچتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتی پارٹیاں کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج نہیں ہونے دیتی تھی صرف جماعت اسلامی نے عوام کے حق کی جنگ لڑی ہے ہم سپریم کورٹ بھی گئے ہیں اور نیپرا کے اجلاس میں بھی بطور فریق عوام کا مقدمہ پیش کیا ہے ۔جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کو بے نقاب کیا ہے اور یہ جدوجہد بھرپور انداز سے جاری رہے گی ۔ عوام کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ کیا جارہا ہے ۔ ہم لوٹ کھسوٹ کے اس راج کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے۔ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو ان کا جائز حق دلائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.