آئی پی ایچ آرسی وفد کی وفاقی وزیر اُمورکشمیر سے ملاقات
خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال بلخصوص مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق بات چیت
پیر 27 مارچ 2017 23:49
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کے لیے بدترین تشدد اوردرجن سے زائد کالے قوانین کا سہارا لے رہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔انہوںنے کہا کہ کشمیری نوجوان برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارت کی جانب سے شروع کی جانے والی ظلم وتشدد کی نئی لہر میں دو سو سے زائد نہتے کشمیری شہید اور ہزاروںکی تعدادمیں شدیدزخمی ہو چکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سیکیورٹی فورسزز بڑی بے دردی سے نہتے مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال کررہی ہیں بھارتی فوج نے پانچ سے بارہ سال تک کے بچوں کی آنکھوں کو بھی پیلٹ گن سے نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے لاتعداد بچے زندگی بھر کی بنیائی سے محروم ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادوایات کی شدید کمی کر رکھی ہے اور سید علی گیلانی اور یاسین ملک سمیت تمام حریت لیڈر شپ زیر حراست یا نظر بند ہیںوفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کسی بھی غیر جابندارانسانی حقوق کے ادارے یا کمیشن کی مقبوضہ کشمیر تک رسائی سے انکاری ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق دُنیا کوگمراہ رکھا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں میں دیے گئے اپنے استصواب رائے کے حق کے لیے بھارتی قابض فوج کے خلاف پرامن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیںغیر جانبدارآزاد مستقل انسانی حقوق انسانی کمیشن کے وفد نے بھارت کی جانب سے پیلٹ گن کے استعمال کی صورت میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وفدنے مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری اور تقریبا چھ ہزار نامعلوم قبروں کی موجودگی پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ وفد نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق جانچنے کے لیے مقبوضہ کشمیر تک رسائی کے لیے بھارت سے درخواست کی گئی ہے جس کا ابھی تک بھارت نے کوئی جوا ب نہیں دیا۔ وفدنے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاںر وکنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر کے عوام کو او آئی سی سے بڑی توقعات وابستہ ہیں اور او آئی سی سے اُمید رکھتے ہیں کہ یہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف مضبوط آواز آٹھائے گی اور بین الاقوامی برادری پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مطابق جموں وکشمیر کے لوگوں سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کے لیے زور ڈالے گی۔راٹھورمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.