سینیٹ نےفوجی عدالتوں کےقیام میں توسیع کی منظوری دے دی

28ویں آئینی ترمیم کودوتہائی اکثریت سےمنظورکیاگیا،بل کےحق میں 78 اورمخالفت میں صرف 3 ووٹ آئے،پختونخوا ملی عوامی پارٹی اورجے یوآئی ف کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 مارچ 2017 17:21

سینیٹ نےفوجی عدالتوں کےقیام میں توسیع کی منظوری دے دی
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ2017ء) : سینیٹ نے فوجی عدالتوں کےقیام میں توسیع کی منظوری دیدی ہے،فوجی عدالتوں کیلئے  28 ویں آئینی ترمیم  کودو تہائی اکثریت سے منظورکیاگیا،بل کے حق میں 78 اور مخالفت میں صرف 3 ووٹ آئے، تاہم پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور جے یوآئی ف کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق  سینیٹ سے قبل قومی اسمبلی میں فوجی عدالتوں کے بل کومنظور کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

اب سینیٹ کے بعد صدر مملکت 28ویں ترمیم کی منظوری دیں گے۔جس کے بعد ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا۔ فوجی عدالتوں کے ایکٹ کے تحت فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سال کی توسیع ہوجائے گی۔ فوجی عدالتوں کی مدت میں 7 جنوری 2017 سے توسیع شمار ہوگی۔ ایکٹ کے تمام احکامات آغاز تاریخ سے 2سال تک نافذالعمل ہوں گے۔ مزیدبرآں دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کئے گئے ملزم کو جرم بتایا جائے گا۔ اسی طرح مذہب اورفرقےکےنام پردہشتگردی کرنیوالوں کےمقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے۔

متعلقہ عنوان :