اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو حاصل اختیارات کی طرز پرآزادکشمیر کو اختیارات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا،چوہدری محمدبرجیس طاہر
محمدنواز شریف نے ہمیشہ آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی ظاہر کی ، ان کے آزادکشمیر کو اٹھارویں ترمیم کی طرز پر ختیارات کی فراہمی کیلئے کیے جانیوالے سنجیدہ اقدامات قابل تحسین ہیں،راجہ فاروق حیدر
بدھ 29 مارچ 2017 17:45
(جاری ہے)
انہوں نے آزادکشمیر حکومت کی جانب سے مختلف حکومتی اُمور اور اختیارات سے متعلق بریفینگ پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات کے معاملے پر قائم آئینی کمیٹی، آزادکشمیر حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے تمام اُمور کا وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں بڑا باریک بینی سے جائز ہ لینے کے بعد سفارشات مرتب کرکے منظوری کے لیے وزیر اعظم پاکستان کو بجھوائے گی۔
اجلاس میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان محمدنواز شریف نے ہمیشہ آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے اور اُن کی جانب سے آزادکشمیر کو اٹھارویں ترمیم کی طرز پر ختیارات کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے سنجیدہ اقدامات قابل تحسین ہیں جن کو آزادکشمیر کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔اُنہوںنے کہا کہ آزادکشمیر حکومت کی گورننس کو مزید بہتر بنانے کے لیی1974 ء کے ایکٹ میں ضروری ترامیم لائی جائیں جس سے آزادکشمیر کے آئینی و معاشی معاملات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا بھی اظہا رکیا گیا اور شہدا ء کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ، وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی ، وزیر تعلیم سید افتخار علی گیلانی اور ممبر اے جے کے کونسل عبدالخالق وصی کے علاوہ وزارت اُمور کشمیر و گلگت بلتستان کے وفاقی سیکرٹری پیر بخش جمالی اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر جلال سکندر سلطان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.