بھارت میں گرمی کی شدت میں اضافہ،درجہ حرارت 46ڈگری تک پہنچ گیا

کئی علاقوں میں گرمی کی لہر یکم اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے،بھارتی محکمہ موسمیات

جمعرات 30 مارچ 2017 12:01

بھارت میں گرمی کی شدت میں اضافہ،درجہ حرارت 46ڈگری تک پہنچ گیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) بھارت میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،مہاراشٹر کے علاقے بھیرا میں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،بھارتی محکمہ موسمیات نے وسطی ،شمالی اور مغربی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو بھارتی محکمہ موسمیات نے بتایاکہ مہاراشٹر کے علاقے بھیرا میں گزشتہ روز درجہ حرارت 46 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،اس سے قبل مارچ کے مہینے میں گرمی کی اتنی شدت کبھی نہیں ریکارڈ کی گئی ۔

کئی علاقوں میں گرمی کی لہر یکم اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ راجستھان،مدھیہ پردیش ،گجرات، مہاراشٹر ،جنوبی اتر پردیش ،جنوبی ہریانہ ، چندی گڑی اور اڑیسہ میں شدید گرم موسم کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :