مودی کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیراعظم پانچ روزہ سرکاری دورے پر دہلی پہنچ گئے

بھارت اور ملائیشیا کے سفارتی تعلقات کو قائم ہوئے 60 برس مکمل،جشن منانے کا بہترین وقت ہے،نجیب رازاق

جمعرات 30 مارچ 2017 13:17

مودی کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیراعظم پانچ روزہ سرکاری دورے پر دہلی ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق میقاتی جمعرات کو بھارت کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے،بھارتی ٹی وی کے مطابق وہ یہ دورہ اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نجیب رزاق نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بھارت اور ملائیشیا کے سفارتی تعلقات کو قائم ہوئے 60 برس ہو گئے ہیں لہذا ان دونوں ممالک کے درمیان موجود دوستی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ان کے دورے کا یہ بہترین وقت ہے۔ اس دورے میں نجیب رزاق کے ساتھ ان کی کابینہ کے کئی ارکان بھی شامل ہیں۔ ملائیشیا میں آباد بھارتی کمیونٹی ملک کا تیسرا بڑا نسلی گروپ ہے۔