بنگلہ دیش کی طرف سے پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈے اور پاکستانی عوام اور ریاست کے ساتھ متعصبانہ رویئے کی بناء پر پاکستان نے ڈھاکہ میں ہونے والی بین الپارلیمانی یونین اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بیان
جمعرات 30 مارچ 2017 22:33
(جاری ہے)
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان کے مشاہدے میںیہ بات آئی ہے کہ پاکستان کی طرف سے مسلسل تحمل و برداشت اور خیر سگالی کی کوششوں کے باوجود بنگلہ دیش کی قیادت، حکومتی اہلکار اور میڈیا کی طرف سے پاکستان کے خلاف منفی بیانات اور بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔
سپیکر نے کہا کہ ان حالات میں بنگلہ دیش کا دورہ کرنا بے سود ہے۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان کے پالیمان نے بنگلہ دیش کے عوام اور پارلیمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات استوار کرنے کے لیے تمام تر مخلصانہ کوششیں کیں اور یہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی تھی کہ پاکستان کے پارلیمانی وفد نے 2014ء میں دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایگزیکٹیوکمیٹی کے چیر مین کے انتخاب کے لیے متفقہ طور پر بنگلہ دیش کی سپیکرڈاکٹر شرمین چوہدری کے حق میں ووٹ استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں ڈاکٹر شرمین چوہدری انتہائی کم مارجن سے کامیاب ہوئیں اورانہوں نے 78 کے مقابلے میں 82 ووٹ حاصل کئے جن میں 10 ووٹ پاکستانی پارلیمانی وفد کے شامل تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی طرف سے 2014ء میں بین الپارلیمانی یونین کے صدر کے انتخاب کے لئے بنگلہ دیشی امیدوار عبدالصبورکے ساتھ بھی یہی مثبت اور دوستانہ رو یہ اختیار کیا گیا اور پاکستان کے پارلیمانی وفد نے ان کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کیا۔ سپیکر نے مزید کہا کہ اسی جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان نے اسلا می ممالک کی پارلیمانی یونین اور ایشیائی پارلیمانی یونین کے پلیٹ فارمز پر بھی بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون جاری رکھا ۔ سپیکر نے کہا کہ بنگلہ دیش نے کبھی بھی پاکستان کی طر ف سے دوستی اورخیر سگالی کے لیے بڑھائے جانے والے ہاتھ کا جواب مثبت انداز میں نہیں دیا اور ہمیشہ پاکستان کی مخالفت کرتے ہوئے بے بنیاد الزامات عائد کیے ۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے سپیکر کو متعدد بار پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی گئی لیکن انہوں نے پاکستان کا دورہ نہ کیا ۔ سپیکر نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں بنگلہ دیش کے سپیکر کے ساتھ ذاتی اور اعلی سطحی رابطوں کے باوجود بنگلہ دیش کے پارلیمانی وفود نے پاکستان میں 2016ء میںمنعقد ہونے والی سارک ینگ پارلیمانی اور کانفرنس اور ویمن پارلمینٹری کانفرنسز اور 2017میں منعقد ہونے والی ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس میں شر کت نہیں کی ۔ سپیکر نے رواں ماہ کے اوائل میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر سے ہونے والی اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہائی کمشنر کو اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب کے لیے نیک خواہشات اور دوستانہ تعلقات قائم کرنے کے لیے مل کر کام کر نے کا پیغام دیا ۔ سپیکر نے کہا کہ ان تمام تر مخلصانہ کوششوں کے باوجود بنگلہ دیش کی طر ف سے پاکستان کو بار بار نشانہ بنایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی طر ف سے انتہائی مخا لفانہ اورمتعصبانہ رویے کی بنا پر انتہائی دکھی دل کے ساتھ بین پارلیمانی یونین کے اجلا س میں شر کت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔سپیکر نے اپنے بیان میں بنگلہ دیشی پارلیمنٹ اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.