حادثے میں اپنا بازو کھو دینے والی سعودی خاتون زہرہ البرکاتی نے جی او اسی آئی کی جانب سے مدد کی پیشکش کی تردید کردی

ہفتہ 1 اپریل 2017 17:32

حادثے میں اپنا بازو کھو دینے والی سعودی خاتون زہرہ البرکاتی نے جی او ..
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 1اپریل2017ء):۔ زہرہ البرکاتی جس نے دو سال قبل دوران ملازمت اپنا بازو کھویا ، اس نے جنرل کانسل آف سوشل اشورنس(جی او اسی آئی)کےامداد کے دعویٰ سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ درست نہیں ہے۔ جی اوایس آئی نےمجھ سے حادثہ پیش آنے کے بعد رابطہ قائم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی تھی۔سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق البرکاتی نے جدہ انڈسٹریل سٹی میں قائم فیکٹری میں مشین کی صفائی کرتے ہوئےاپنا کا بازو کھویاتھا۔

(جاری ہے)

اس واقعے کے بعد انہوں نے جی او اسی آئی سے علاج کا خرچ برداشت کرنے کی درخواست کی تھی جو کہ ان کے اخراجات اٹھانے کی ذمے دار تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ”میں جی او اسی آئی کے ترجمان کے بیان پر حیرا ن تھی، مجھے کبھی سینٹر جا کر علاج کروانے کی پیش کش نہیں کی گئی ۔مجھے تو ادارے کی جانب سے اخلاقی امداد بھی مہیا نہیں کی گئی۔“ ان کا کہنا تھا کہ وہ محض ایک ڈاکٹر کے پاس گئی تھیں جن کا نام صالح تھا، جن کا کلینک کنگ روڈ پر واقع ایک عمارت میں تھا۔ان کے کلینک میں بھی بس ایک ہی مرتبہ گئی تھی کیونکہ جی او اسی آئی میری درخواست معطل کردی گئی تھی۔