روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے میٹرو ریلوے اسٹیشن میں دو دھماکوں میں 10 افراد ہلاک ،ْ پچاس سے زائد زخمی

دھماکوں کے نتیجے میں ٹرین کے فولادی دروازے مکمل طور پر تباہ ،ْتین میٹرو اسٹیشنز کو بند کردیا گیا

پیر 3 اپریل 2017 22:25

روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے میٹرو ریلوے اسٹیشن میں دو دھماکوں میں 10 افراد ..
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2017ء) روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے میٹرو ریلوے اسٹیشن میں دو دھماکوں میں 10 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد سینٹ پیٹرز برگ کے تمام میٹرو ریلوے اسٹیشنز بند کردیئے گئے ہیں ،ْ پولیس اورریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کرکے لاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے میٹرو ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین میں ہوئے جس میں مسافر سوار تھے ،ْدھماکوں کے نتیجے میں ٹرین کے فولادی دروازے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔دوسری جانب بیلاروس کے صدر نے میٹرو اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اپنے روسی ہم منصب سے تعزیت کا اظہار کیا ،ْ دونوں صدور کے درمیان سینٹ پیٹرزبرگ میں ملاقات بھی طے تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد تین میٹرو اسٹیشنز کو بند کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :