بھٹوکے مشن میں حائل رکاوٹیں عوام کی مددسے دورکریں گے ،بھٹوازم پارٹی قیادت اورکارکنان کی رہنمائی کرتارہے گا، بلاول

پیر 3 اپریل 2017 23:40

بھٹوکے مشن میں حائل رکاوٹیں عوام کی مددسے دورکریں گے ،بھٹوازم پارٹی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ بھٹوکے مشن میں حائل رکاوٹیں عوام کی مددسے دورکریں گے ،بھٹوازم پارٹی قیادت اورکارکنان کی رہنمائی کرتارہے گا،ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی کے موقع پراپنے پیغام میں انہوںنے شہیدذوالفقارعلی بھٹوکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ جمہوری اورترقی پسندمملکت بھٹوکافلسفہ تھا،بھٹوازم کے خلاف آمروں کے بنائے بیانیے ایک دن دم توڑدیں گے ۔

(جاری ہے)

ذوالفقارعلی بھٹوکاقتل اوربے نظیربھٹوکی شہادت ہمیں اپنے مشن سے ہٹانہیں سکتی ،بھٹوکے مشن کے سامنے حائل رکاوٹیں عوام کی مددسے دورکی جائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ شہیدذوالفقارعلی بھٹوکے قتل اورعدالتی ریفرنس پرشنوائی کب ہوگی۔(یاسرعباسی)