کینیڈین وزیراعظم کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کو کینیڈا کی شہریت دینے کا اعلان

muhammad ali محمد علی منگل 4 اپریل 2017 18:56

کینیڈین وزیراعظم کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کو کینیڈا کی شہریت دینے ..
ٹورنٹو (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04اپریل2017ء) کینیڈین وزیراعظم کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کو کینیڈا کی شہریت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے کینڈا کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کینیڈین وزیراعظم نے کینڈا آمد پر ملالہ یوسف زئی کو کینیڈا کی اعزازی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا کی تاریخ میں آج تک صرف 6 افراد کو اعزازی شہریت سے نوازا گیا ہے اور ملالہ یوسفزئی ان 6 افراد میں سے ایک ہیں۔