آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں امن وامان لوٹ آیا ہے،اقبال ظفرجھگڑا

حکومت فاٹا کی ترقی وخوشحالی اور ان علاقوں کوقومی دھارے میں لانے کیلئے موثر اقدامات اٹھارہی ہیں،گورنرخیبرپختونخوا

منگل 4 اپریل 2017 20:17

آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں امن وامان لوٹ آیا ہے،اقبال ظفرجھگڑا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء) گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں امن وامان لوٹ آیا ہے اور موجودہ حکومت فاٹا کی ترقی وخوشحالی اور ان علاقوں کوقومی دھارے میں لانے کیلئے موثر اقدامات اٹھارہی ہیں اس سلسلے میں اصلاحات نافذ کی گئی ہے جن کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی ہے اوراب پارلیمنٹ اس سلسلے میں قانون سازی کرے گی۔

وہ منگل کے روز آرمی سٹاف کالج کوئٹہ کے تربیتی کورس کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری فدا وزیراور پرنسپل سیکرٹری سکندرقیوم کے علاوہ دیگرافراد بھی موجود تھے۔قبل ازیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا فدا وزیر نے کورس کے شرکاء کو فاٹا کی تاریخی حیثیت،انتظامی امور اورانفراسٹرکچر سمیت مختلف امور پرتفصیلی بریفینگ دی۔

شرکاء کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستان اورچین بلکہ پورے خطے کے تمام ممالک بالخصوص وسطی ایشیائی ریاستوں کیلئے بھی ایک گیم چینجز منصوبہ ہے جس سے خطے میں معاشی واقتصادی ترقی ممکن ہوسکے گی۔ مومندماربل سٹی سمیت فاٹا کے دیگر منصوبے بھی اس منصوبے کے ساتھ منسلک کئے جارہے ہیں تاکہ فاٹا بھی قومی ترقی کے دھارے میں آجائیں۔

متعلقہ عنوان :