جنوبی ارجنٹائن میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب، نظام زندگی درہم برہم،2ہزار گھر تباہ ، سینکڑوں شہری نقل مکانی پر مجبور

بدھ 5 اپریل 2017 15:12

جنوبی ارجنٹائن میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب، نظام زندگی درہم برہم،2ہزار ..
بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اپریل2017ء) جنوبی ارجنٹائن میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تبائی مچادی ، نظام زندگی درہم برہم ہوکررہ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی ارجنٹائن میں سیلاب نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیئے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے دو ہزار گھر تباہ جبکہ سینکڑوں شہری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔ سیلاب کے باعث اسکولز بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔ سیلابی پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا۔ شہر کی گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :