فیس بک نے فوٹو میچنگ ٹیکنالوجی متعارف کروا دی، لڑکیوں کی تصاویر پوسٹ کرنے والوں کو چند منٹوں میں پکڑا جا سکے گا

جمعرات 6 اپریل 2017 22:26

فیس بک نے فوٹو میچنگ ٹیکنالوجی متعارف کروا دی، لڑکیوں کی تصاویر پوسٹ ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اپریل2017ء) سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’فیس بک ‘‘نے فوٹو میچنگ ٹیکنالوجی متعارف کروا دی جس کے ذریعے لڑکیوں کی تصاویر پوسٹ کرنے والوں کو چند منٹوں میں پکڑا جا سکے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق فیس بک نے یہ سہولت انتقامی فحش مواد کو پوسٹ کیے جانے سے روکنے کے لیے متعارف کروائی ہے۔ جب کوئی صارف اپنی کسی تصویر کا غلط استعمال دیکھے گا تو وہ اسے رپورٹ کر دے گا۔

(جاری ہے)

فیس بک کے تربیت یافتہ نمائندے اس کا جائزہ لے کر اس تصویر کو ویب سائٹ سے ہٹا دیں گے اور پھر یہ نئی سہولتفوٹومیچنگ ٹیکنالوجی اس تصویر کو دوبارہ پوسٹ ہونے سے روکے گی۔ یہ صرف فیس بک پر ہی نہیں بلکہ میسینجر اور انسٹاگرام پر بھی وہ تصویر دوبارہ پوسٹ نہیں ہونے دے گی۔ فیس بک کے گلوبل سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ انٹیگونی ڈیویس کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ سہولت ان لوگوں کے تحفظ کو مدنظر رکھ کر متعارف کروائی ہے جن کی قابل اعتراض تصاویر انتقام کے طور پر فیس بک پر پوسٹ کی جاتی ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کے آنے کے بعد اب کوئی صارف ایک بار اپنی کسی تصویر کو رپورٹ کر دے گا تو آئندہ وہ تصویر فیس بک، میسینجر اور انسٹاگرام پر پوسٹ نہیں کی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :