شینگن زون میں سفر سے متعلق نئے قوانین

جمعہ 7 اپریل 2017 15:47

شینگن زون میں سفر سے متعلق نئے قوانین
برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2017ء) یورپی کمیشن نے شینگن زون میں سفر سے متعلق نئے ضوابط متعارف کرا ئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے قوانین کے تحت آزادانہ نقل و حرکت کے اس یورپی معاہدے میں شامل تمام ممالک کو شینگن حدود میں آنے اور نکلنے والے تمام افراد کی رجسٹریشن کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

ان اقدامات کا مقصد یورپ میں شدت پسندوں کو داخل ہونے سے روکنا ہے۔ سخت سکیورٹی چیک کا آغازجمعہ سے شروع ہو گیا ہے جن کے مطابق شینگن علاقے میں آنے اور جانے والے تمام یورپی اور غیر یورپی شہریوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔