محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی ریکارڈ پیداوار کے لئے کاٹن ریسرچ بیسڈ پلان تیار کرلیا

پلان 10اپریل سے شائع کیا جائیگا ،عمل کرکے کپاس کے کاشتکار پیداوار میں کئی گنا اضافہ کرسکتے ہیں‘ ترجمان

جمعہ 7 اپریل 2017 20:11

محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی ریکارڈ پیداوار کے لئے کاٹن ریسرچ بیسڈ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2017ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی ریکارڈ پیداوار کے لئے کاٹن ریسرچ بیسڈ پلان تیار کرلیا ہے جس پر عمل کرکے کپاس کے کاشتکار پیداوار میں کئی گنا اضافہ کرسکتے ہیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق زرعی ماہرین اور محققین نے عرق ریزی اور شبانہ روز محنت کے بعد کسان دوست ایسا منصوبہ تیار کیا ہے جس پر عمل کرنے سے کپاس کاشتکار ٹینڈے نہیں چاندی کے پھول پیدا کرے گا ،اس پلان میں زمین کی تیاری سے کپاس کی فروخت تک کے مراحل شامل ہیں۔

، ترجمان کے مطابق یہ پلان 10اپریل سے بتدریج جاری کیا جائے گا اور کپاس کے کاشتکار اس جدید معلومات پر مبنی پلان کو اپنا کر اپنے سنہرے خوابوں کی تعبیر حاصل کرسکتے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق اس پلان کا ایک ایک جز علمی تحقیق پر مبنی ہے ۔

(جاری ہے)

اس منصوبہ بندی کاہر پرت اپنے اندر کپاس کی بڑھوتری کے اسباب او ر عوامل رکھتا ہے ۔ ترجمان نے مزید کہ کپاس دنیا کی ایک اہم ترین ریشہ دار فصل ہے۔

اس سے لباس اور کپڑے کی دوسری مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ اس کے بنولے کا تیل بناسپتی گھی کی تیاری کے لئے بطور خام مال استعمال ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔ کپاس کی مزید پیداوار بڑھانے کے لئے یہ پلان تیار کیا گیا ہے۔ سائنسدانوں نے اس پلان کو کپاس بڑھائو فارمولا قرار دیا ہے اور اس فارمولہ کو انتہائی متواز ن کہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :