قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی سے بدتمیزی و بدلحاظی کی شدید الفاظ میں مذمت

یہ بیمار ذہنیت کی عکاسی ہے اور اس پر طرفہ تماشہ یہ کہ ان اراکین کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں، خواجہ اظہار الحسن

ہفتہ 8 اپریل 2017 21:59

قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے پی ٹی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے عوام کے لئے پانی مانگنے پر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی سے بدتمیزی و بدلحاظی کرنے پر اپنے شدید ردِ عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ بیمار ذہنیت کی عکاسی ہے اور اس پر طرفہ تماشہ یہ کہ ان اراکین کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں ماضی میں بھی جب ایم کیو ایم (پاکستان) کے ارکین اسمبلی نے کراچی کے عوام کے لئے پانی مانگا تو اس کا جواب بھی مقدمات کی صورت میں سامنے آیا۔

حکومت سندھ کے اس غیر جمہوری و غیر سیاسی رویے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتاہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ ان مقدمات کو فوری طور پہ واپس لیا جائیے اور اس کے لئے جو بھی مقدمات سیاسی بنیادوں پر درجنوں اور سینکڑوں کی تعداد میں قائم کئے گئے ہیں انہیں واپس لیا جائے تاکہ سیاسی عمل میں تلخیوں کو کم کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت سیاسی تدبر و فراست کا مظاہرہ کرے گی اور اپنے مخالفین کا سیاسی انداز میں مقابلے کرے گی نہ کہ ان پہ جھوٹے اور من گھڑت مقدمات قائم کرکے نہ صرف ان کا راستہ روکے گی بلکہ جمہوریت کو بھی نقصان پہنچائے گی۔

متعلقہ عنوان :