یمن میں حوثیوں کی تخریب کاری،30 افراد زندہ جل کرجاں بحق ،50 شدید زخمی

شمالی الحدیدہ میں التربہ کے مقام پر پائپ لائن سے تیل لینے کیلئے لوگ جمع تے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی،حکام

اتوار 9 اپریل 2017 15:10

یمن میں حوثیوں کی تخریب کاری،30 افراد زندہ جل کرجاں بحق ،50 شدید زخمی
صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اپریل2017ء) یمن کے شمالی ساحلی شہرالحدیدہ میں باغیوں کی تخریب کاری کے نتیجے میںتیل پائپ لائن میں آگ بھڑ ک اٹھی جس سے 30یمنی شہری زندہ جل کر جاں بحق اور 50شدید زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے شمالی ساحلی شہرالحدیدہ میں ایران نواز حوثی باغیوں کی تیل پائپ لائن میں تخریب سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تیل جمع کرنے کے لیے جمع ہونے والے 30 یمنی شہری زندہ جل کر جاں بحق اور 50 بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے ۔

یہ المناک واقعہ شمالی الحدیدہ میں التربہ کے مقام پر پیش آیا جہاں ایک پائپ لائن حوثیوں کی جانب سے خراب کی گئی تھی اور اس سے تیل نکل رہا تھا۔ مقامی شہری تیل لینے کے لیے جائے وقوعہ پر جمع تھے کہ اچانک ایندھن میں آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

یمنی حکومت کے عہدیداروں کے مطابق باغیوں کی تخریب کاری کے نتیجے میں پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تیس شہری جل کر کوئلہ بن گئے اور پچاس سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسپتالوں میں تیس افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں۔ ان میں سے 20 جائے وقوعہ پر آگ کی لپیٹ میں آکر جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ 10 افراد دوران ہلاکت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ دیگر پچاس میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ آتش زدگی کے نتیجے میں 20 گاڑیاں اور آٹھ موٹرسائیکلیں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔الحدیدہ کے ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ تیل پائپ لائن سے تیل نکلنے کی خبر کے بعد لوگ برتن لے کر وہاں جمع ہوگئے۔ شہریوں کے ھجوم کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے بڑی تعداد میں ڈیزل ہاتھ میں اٹھائے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :