حکومت پنجاب کی گندم کی خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں کا استحصال روکنے کیلئے مڈل مین سے گندم نہ خریدنے کی ہدایت

منگل 11 اپریل 2017 13:52

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2017ء) خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر حکومت پنجاب نے محکمہ خوراک کو رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی گندم کی خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں کا استحصال روکنے کیلئے مڈل مین سے گندم نہ خریدنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ ویٹ پروکیورمنٹ سنٹرز پر تعینات محکمہ خوراک کا عملہ براہ راست کسانوں اور کاشتکاروں سے گندم کی خرید یقینی بنائے اور مذکورہ خریداری مہم کے دوران چھوٹے کاشتکاروں سے ترجیحی بنیادوں پر گندم خرید کی جائے۔

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے بتایاکہ حکومت پنجاب نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ گندم کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پوراپھل دیا جائے اور کسی کو بھی کاشتکاروں کے استحصال کی اجازت نہ دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر خریداری مہم کے دوران مڈل مین کا کردار ختم کرنے کیلئے نگران کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جن کے سربراہ متعلقہ اضلاع کے ڈی سیز کو مقرر کیاگیاہے۔ انہوںنے بتایاکہ ان کمیٹیوں میں ارکان اسمبلی کے نمائندگان ، علاقہ کے نمبردار ، معزز کاشتکاروں سمیت صحافیوںکو بھی شامل کیاجا رہاہے تاکہ گندم کی خریداری کے شفاف عمل کے دوران کسی بھی قسم کی شکایت کا فوری تدارک یقینی بنایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :