قحط سالی،نائیجریا،صومالیہ،جنوبی سوڈان میں ڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خطرہ
بھوک کا شکار افرادمیں لاکھوں بچے بھی شامل،عالمی برادری نے فوری امدادنہ کی توہلاکتیں بڑھ سکتی ہیں،اقوام متحدہ
بدھ 12 اپریل 2017 12:08
(جاری ہے)
اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے ادارے کے ترجمان ڑینز لائیرکے نے بتایا کہ کچھ ممالک نے شمال مغربی نائجیریا، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور یمن کے لیے 984 ملین ڈالر مہیا کیے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ اس رقم کا تقریباً بیس فیصد بنتا ہے، جس کی تنازعات کا شکار ممالک کے لیے ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ نے ان چاروں ممالک کے لیے تقریباً ساڑھے چار ارب ڈالر کی درخواست کی ہے۔ایک اندازے کے مطابق تنازعات کی وجہ سے شدید متاثرہ علاقوں میں بیس ملین افراد مشکلات کا شکار ہیں۔ تنازعات کے علاوہ بھوک میں اضافے کی ایک وجہ خشک سالی بھی ہے، جس کی وجہ سے فصلیں برباد ہو چکی ہیں۔ ان علاقوں میں بچے خوراک کی شدید قلت کا شکار ہیں۔اقوام متحدہ کی جانب سے فروری میں ہی اعلان کیا گیا تھا کہ جنوبی سوڈان کے کئی علاقے قحط سالی کا شکار ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق اس تعداد میں ایک ملین کا اضافہ ہونے والا ہے،صرف جنوبی سوڈان میں ہی نہیں بلکہ دیگر علاقوں کی صورتحال بھی انتہائی تشویش ناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق یمن آج کل اپنی تاریخ کے شدید ترین انسانی بحران کا شکار ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ صورتحال 2011ء کی اس خشک سالی سے بہت زیادہ تباہ کن اثرات مرتب کر سکتی ہے، جس میں قرن افریقہ میں دو لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.