کپاس کا آف سیزن فارمولا کپاس کی بہتر پیداوار کے لئے ترتیب دیا گیا ہے، وزیر زراعت پنجاب

بدھ 12 اپریل 2017 18:12

کپاس کا آف سیزن فارمولا کپاس کی بہتر پیداوار کے لئے ترتیب دیا گیا ہے، ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2017ء) وزیر زراعت پنجاب نعیم اختر خاں بھابھہ نے کہا ہے کہ کپاس کا آف سیزن فارمولا کپاس کی بہتر پیداوار کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔ آف سیزن میں اس فامولا پر عمل کرنے والے بہترین نتائج حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرے گا اور کپاس کے کاشتکاروں کو ان کی پیداوار کی اچھی قیمت دلائیں گے۔

کپاس پاکستان کی چاندی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا میرا یقین ہے کہ کسان کپاس کے کھیت سے کپاس نہیں چاندی چنتا ہے۔کپاس کی فصل کسان کے لئے سیونگ اکائونٹ کے طور پر موجود ہوتی ہے اس کے اکائونٹ کی ہم حفاظت کریں گے۔ محکمہ زراعت کا ہر ملازم اس فصل کا پہرہ دار ہے۔ کپاس ہماری سب سے نقد آور فصل ہے اور اسے ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ مختلف کیڑے فصل کی بوائی سے چنائی تک مختلف طریقوں سے بھاری معاشی نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ ان کی روک تھام کے لئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کیا جائی

متعلقہ عنوان :