سوڈان میں علماء بورڈ کی مردوں کو متعدد شادیوں کی ترغیب

بدھ 12 اپریل 2017 23:28

سوڈان میں علماء بورڈ کی مردوں کو متعدد شادیوں کی ترغیب
خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2017ء) سوڈان کے علماء بورڈ نے ملک میں غیر شادی شدہ اور طلاق شدہ خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کومد نظر رکھتے ہوئے مردوں کو متعدد شادیاں کرنے کی ترغیب دی ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ کے چیئرمین محمد عثمان صالح کے مطابق اللہ تعالیٰ نے ایک مرد کو عدل کی شرط پر بیک وقت 4شادیوں کی اجازت دی ہے اور معاشرے میں بے راہ روی کو کنٹرول کرنے کے لیے لازم ہے کہ معاشرہ متعدد شادیوں کو قبول کرے۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پر طلاق شدہ خواتین کو دوسری شادی کرنے کا حق ہے کیونکہ گھریلو تحفظ اور معاشرتی بیماریوں سے بچنے کے لیے ان کا دوبارہ شادی کرنا انتہائی ضروری ہے۔