افغان خاتون شربت گلہ کرائے کے گھر میں رہ رہی ہے،افغان میڈیا

بل کی عدم ادائیگی کے باعث بجلی کاٹ دی گئی، کرایہ ادائیگی میں بھی مشکلات کا سامنا ،افغان صدر کی جانب سے پکڑائی گئی چابی کرائے کے گھرکی تھی ، رپورٹ

جمعہ 14 اپریل 2017 17:57

افغان خاتون شربت گلہ کرائے کے گھر میں رہ رہی ہے،افغان میڈیا
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2017ء) نیلی آنکھوں والی افغان خاتون شربت گلہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ کرائے کے گھر میں رہ رہی ہے لیکن صدراشرف غنی ان کو گھردینے کااعلان کیاتھا۔ افغان میڈیا کے مطابق شربت گلہ گھر کا بجلی کا بل اور کرایہ دینے سے متعلق پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سے جانے کے بعد صدرغنی اور اسلام آباد میں افغان سفیر عمرزاخیل وال اوردیگررہنمائوں نے شربت گلہ کے معاملے کو سیاسی رنگ دیا تھااورصدرغنی نے اس کااستقبال کرکے گھر کی چابیاں دی تھیں لیکن اب افغان میڈیا کاکہنا ہے کہ گھر کی ملکیت شربت گلہ کی نہیں بلکہ کرائے پر ہے اور کرایہ شربت گلہ کی ذمہ داری ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق شربت گلہ کے گھر کی بجلی کاٹ دی گئی ہے اور مالک مکان اس سے کرایہ مانگ رہا ہے جس کی ادائیگی شربت گلہ کے بس میں نہیں۔ میڈیا کاکہنا ہے کہ شربت گلہ نے شکایت کی ہے کہ افغان حکام ان کافون بھی نہیں سنتے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شربت گلہ کاعلاج بھی نہیں ہورہا ان کے بچوں کوسکولوں میں داخلہ بھی نہیں دیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :