سابق وزیراعظم نوری المالکی نے بڑے شہر خود ہی داعش کے حوالے کیے،ابراہیم الجابری

ہفتہ 15 اپریل 2017 14:03

سابق وزیراعظم نوری المالکی نے بڑے شہر خود ہی داعش کے حوالے کیے،ابراہیم ..
بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2017ء) عراق کے سرکردہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے ترجمان ابراہیم الجابری نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوری المالکی نے ملک کے بڑے شہر خود ہی دہشت گرد تنظیم داعش کے حوالے کیے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک آج جن بحرانوں کا سامنا کررہا ہے یہ سب نور المالکی کے پیدا کردہ ہیں۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ابراہیم الجابری نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوری المالکی عراق کے اضلاع داعش کے حوالے نہ کرتے تو آج ہم ایک نئی جنگ نہ لڑ رہے ہوتے۔ نوری المالکی عراقی عوام کی مشکلات میں ایک فیصد بھی کمی نہیں کرسکے۔ وہ خود عراقی عوام کے لیے مسائل اور مصائب کا سبب تھے۔سابق وزیراعظم المالکی پر تنقید کرتے ہوئے ابراہیم الجابری نے کہا کہ نیشنل الائنس کے سربراہ، الدعو پارٹی کے صدر اور پارلیمنٹ کے رکن ہونے کے باوجود المالکی عوام کے لیے کچھ نہیں کرسکے۔وہ خود عراقی عوام کے لیے تباہی کا سامان پیدا کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :