وزیراعظم کی قیادت میں بجلی کے منصوبے تیزی سے مکمل کیے جارہے ہیں،پرویز ملک

اتوار 16 اپریل 2017 13:30

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں بجلی کے منصوبے نہایت شفاف طریقے اور تیزی سے مکمل کیے جارہیہیں۔ملک کی تاریخ میں اتنی تیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل کی کوئی مثال موجود نہیں۔رواں سال7ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوجانے سے اندھیرے اجالوں میںتبدیل ہوں گے۔

وہ گزشتہ روزلاہور کے پارٹی دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہباز،لاہور کے ڈپٹی میئر نذیر سواتی خان،عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،ڈسٹرکٹ ممبر سمیر ا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پرویز ملک نے کہا کہ بجلی کے منصوبوں کی تکمیل سے جہاں رواں سال7ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی وہیں لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میںعلم کی کرنیں ملک کے کونے کونے میں بکھیرنے کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت خدمت خلق کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،محروم طبقات کے میعار زندگی کو بلند کرنے کے لئے ضرور ی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے پاکستان کے خلاف مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت ہے۔عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت اور سیکیورٹی ادارے سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وسائل قوم کی امانت ہیں جن میں خیانت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :