شمالی شام میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 112 ہو گئی

اتوار 16 اپریل 2017 23:50

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2017ء) شمالی شام میں بسوں کے ایک قافلے کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 112 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

سیریئن آبزرویٹری کے مطابق یہ دھماکا حلب کے نواح میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے راشدین میں کھڑی بسوں کے بالکل قریب کیا گیا، جن پر الفوعہ اور کفریا سے تعلق رکھنے والے شہری سوار تھے۔ ان افراد کو کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا تھا۔ اس بڑے بم دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ یہ خود کش بم حملہ ایک مال بردار ٹرک کے ذریعے کیا گیا۔ حملے کے وقت وہاں 75 بسیں کھڑی تھیں، جن میں 5 ہزار کے قریب افراد سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :