جاپان شمالی کوریا بحران کی صورت میں پناہ گزینوں کے لئے ہنگامی منصوبہ تیار کر رہا ہے،وزیر اعظم ایبے

پیر اپریل 20:20

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2017ء) جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے (Shinzo Abe) نے کہا ہے کہ جاپانی حکومت جزیرہ نما کوریا میں کسی بھی بحران کی صورت میں پناہ گزینوں کے تحفظ کے لئے ہنگامی منصوبے تیار کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق وزیر اعظم شنزو ایبے نے پارلیمانی اجلاس کے دوران بتایا کہ حکومت غیر ملکیوں کے تحفظ ، رہنے کے لئے چھت کی فراہمی اورپناہ گزینوں کی اسکریننگ سمیت دیگر اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ حکومت شمالی کوریا سے جاپانیوں کے انخلاء کے لئے بھی موثر اقدامات کر رہی ہے ۔