جیکب آباد:محکمہ روینیوجیکب آبادمیں دوسو سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف

پیر 17 اپریل 2017 20:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء)محکمہ روینیوجیکب آبادمیں دوسو سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف بھانڈا اس وقت پھوٹا جب ایک جعلی بھرتی سے حقدار ملازم کی ترقی متاثرہوئی آزاد بہرانی کو 2013میں پابندی کے وقت بھرتی کیاگیا ایپکا رہنماء عبدالمالک تھیم کا الزام تفصیلات کے مطابق محکمہ روینیو جیکب آباد میں بڑے پیمانے پر جعلی بھرتیوں کاانکشاف ہواہے ایساانکشاف کسی اورنے نہیں بلکہ ایپکا رہنما اور روینیو ملازم عبدالمالک تھیم نے میڈیاکوثبوت دکھاتے ہوئے کیا عبدالمالک تھیم نے بتایاکہ سن 2009میں 20خالی اسامیوں پر 200سے زائد افراد کو بھاری رشوت کے عیوض بھرتی کیاگیا جو اب تک تنخواہیں اورترقی لے رہے ہیں جس کے باعث حقیقی ملازم ترقی سے محروم ہیں جوسراسر زیادتی ہے محمدمراد جو بدین سے جونیئر کلرک جیکب آبادمیں بھیجاگیا اور اسسٹنٹ کے طورپر اس کا تبادلہ جیکب آبادسے کیاگیا عبدالمالک تھیم نے بتایاکہ محکمہ روینیو جیکب آبادمیں بلوچستان کے رہائشیوں کو بھی بھرتی کیاگیاہے آزاد بہرانی جس کی بھرتی 2013میں دکھائی گئی ہے اس وقت بھرتیوں پر پابندی عائد تھی تو اسے کیسے بھرتی کیاگیا جبکہ آزاد کو 25/03/2013کو حیدرآباد بورڈآف روینیو سے کمشنر آفس اور 20/08/2015کو ڈپٹی کمشنر آفس جیکب آباد بھیجاگیا جس کا کوئی بھی سروس رکارڈ نہ تو کمشنر آفس لاڑکانہ میں موجودہے اورنہ ہی ڈپٹی کمشنر آفس جیکب آباد میں کہ اس کی بھرتی کب اورکہاں بطوراسسٹنٹ گریڈ 14پر کی گئی جس کا کوئی دستاویزی ثبوت موجود نہیں اسسٹنٹ سیکریٹری بورڈ آف روینیو اورکمشنر آفس لاڑکانہ کے افسران کی جعلی دستخطوں کے ذریعے آزاد بہرانی کو جیکب آباد بھیجاگیا عبدالمالک تھیم نے مزید بتایاکہ محکمہ روینیو جیکب آبادکی نسارٹی لسٹ میں آزاد پٹھان کی مقرری کی تاریخ اور پے سلپ میں بڑاتضادہے مارچ 2017کی پے سلپ میں آزاد بہرانی کی سروس کا دورانیہ چارسال دوماہ ہے جبکہ محکمہ کے سنارٹی لسٹ میں آزادبہرانی کی تاریخ تعیناتی 10/12/2015ہے عبدالمالک تھیم نے مطالبہ کیاکہ آزادبہرانی کی وجہ سے میری ترقی متاثرہوئی ہے غیر قانونی طریقے سے آزادبہرانی کو محکمہ روینیو میں اسسٹنٹ بھرتی کیاگیا اس حوالے سے میں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ،چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری روینیو سندھ کو تحریری طورپر درخواست کرکے تحقیقات کا مطالبہ کیاہے عبدالمالک تھیم کا کہناتھاکہ میری سرو س کو تیس سال ہوگئے ہیں اورجونیئر کلرک کے عہدے پر ہوں جبکہ کئی ملازم جن میں نظیر لوہر ،آفتاب سومرو،غلام حسین مرتے مرگئے پرانہیں جائز ترقی بھی نہیں ملی اپنے حق اورانصاف کے لیے جدوجہدکرتارہوں گا خاموش نہیں بیٹھوں گا ۔