اداکار عدنان صدیقی کی بانسری پرفارمنس

پیر 17 اپریل 2017 21:05

اداکار عدنان صدیقی کی بانسری پرفارمنس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ بلال خان کافی اچھے موسیقار ہیں، لیکن یہ کسے معلوم تھا کہ پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی بھی موسیقی میں کسی سے کم نہیں۔پاکستانی گلوکار بلال خان اور اداکار عدنان صدیقی ایک ساتھ ڈرامے ’سمی‘ ڈرامے میں کام کررہے ہیں۔بلال خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے ڈرامے ’سمی‘ کے سیٹ پر عدنان صدیقی کے ساتھ موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں بلال خان گٹار بجاتے جبکہ عدنان صدیقی بانسری بجاتے نظر آئییہ دونوں گلوکار راحت فتح علی خان کے مقبول گانے ’میں تینوں سمجھاواں کی‘ پر پرفارم کررہے تھے، جسے شائقین نے بیحد پسند کیا۔خیال رہے کہ ’سمی‘ میں بلال خان پہلی مرتبہ اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں جبکہ عدنان صدیقی اس ڈرامے میں ایک قاتل کا منفی کردار ادا کررہے ہیں۔’سمی‘ کی مرکزی اداکارہ ماورا حسین ہیں، اس ڈرامے کا موضوع ایک لڑکی کو 'ونی' کیے جانے کی کہانی پر مبنی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :