مسائل کا حل تعلیم با لخصوص تحقیق سے ہی ممکن ہے ، جدید دور میں عصر حاضر کی اعلی تعلیم ہی ملکی ترقی و خوشحالی کی بنیاد ہے ، تعلیم انسان کو شعور ، پہچان ، عقل ، امتیاز اور آگے بڑھنے کا حوصلہ فراہم کرتی ہے ، جامعات پاکستان کی پہچان ہیں جہاں اعلی تعلیم با الخصوص تحقیق پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے
گورنر سندھ محمد زبیر کابین الجامعاتی تحقیقاتی مقابلہ میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے اساتذہ میں ایوارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب
جمعہ 21 اپریل 2017 22:05
(جاری ہے)
اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر مختار احمد اور صوبہ کی جامعات کے وائس چانسلر ز بھی موجود تھے ۔
نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والوں کو ریسرچ پروجیکٹس پر 2 لاکھ روپے سے لیکر 20 لاکھ روپے تک گرانٹ دی گئی جس میں جامعہ کراچی نے 20 اور سندھ یونیورسٹی نے 12 بہترین ایوارڈ حاصل کئے اس طرح کل 77 گرانٹس دی گئیں ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ تعلیم جہالت کے خاتمہ ، برداشت اور تحمل مزاجی دیتی ہے ، ہمارا معاشرہ عدم برداشت اور رویوں کے باعث تنزلی کا شکار ہے ،معاشرہ سے عدم برداشت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ امریکہ اس لئے جاتے ہیں کہ وہاں ریسرچ کی سب سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ، امریکہ میں ہر شعبہ میں ریسرچ کو اہمیت حاصل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2002 میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کے بعد سے سرکاری و نجی شعبہ کی جامعات میں ریسرچ پیپرز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، 2002 میں صرف 8 سو ریسرچ پیپرز عالمی ریسرچ جرائد میں شائع ہوئے تھے جو 2016 میں 12 ہزار تک پہنچ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ معیار تعلیم کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،معاشی ترقی کا دارومدار اعلی تعلیم اور ریسرچ پر ہی منحصر ہے ، پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے اعلی تعلیم اور ریسرچ کو فوقیت دینا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریسرچ پیپرز تیار کرنے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہی ہے اس ضمن میں جامعات میں سرفہرست ہے لیکن اس کا دائرہ کار کو مزید وسعت دینا ہوگی تاکہ زیادہ سے زیادہ ریسرچ پیپرز پر توجہ دی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معیشت سے لیکر اعلی تعلیم تک بہت زیادہ مثبت سرگرمیاں ہو رہی ہیںہمیںان کو اجاگر کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی اس سلسلہ میں میڈیا کو بھی ان مثبت سرگرمیوں کو سامنے لانا ہوگا تاکہ مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور دیگر کو ترغیب ملے با الخصوص ہمارے نوجوانوں کو جو خدا داد صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.